اس ویڈیو میں پروفیسر این فِلپس اور آئیڈیئل ڈائبیٹس سی آئی سی (iDEAL Diabetes CIC) کی شریک صدر متعارف کرا رہی ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے کالا موتیا کی پہچان اتنی اہم کیوں ہے اور اس ویب پیج میں موجود وسائل کی اہمیت پر بھی بات کر رہی ہیں جن کا تعلق کالا موتیا اور ذیابیطس سے متعلق علم اور آگاہی سے ہے۔

آئیں اب بچت کریں
ہمارے ‘آئیں اب بچت کریں’ والے تعلیمی حصہ میں خوش آمدید
ہم توقع رکھتے ہیں کہ یہ صفحہ اور اس میں موجود وسائل آپ کو کالا موتیا، جو آہستہ آہستہ آگے بڑھنے والی آنکھوں کی بیماری ہے، آنکھوں کی صحت اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے کالا موتیا کی سکریننگ کیوں اہم ہے، سے متعلق وہ معلومات مہیا کریں گے جنہیں آپ کو مزیدسیکھنے کی ضرورت ہے۔

گزرتےوقت کے ساتھ یوں کالا موتیا آپ کی بینائی پر اثر انداز ہو سکتا ہے

اس سلائڈ میں 2030 تک ہر عمر کے مردوں اور عورتوں کے کالا موتیا کے ممکنہ واقعیات کی کلی طور پر پیشن گوئی کی گئی ہے

اس سلائڈ میں کالا موتیا کے عالمی آبادی پر اثرانداز ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے

برائے مہربانی ‘آئیں اب بچت کریں’ پر مزید پڑھنے کیلئے اس پوسٹر پر کلک کریں

یہ نیچے دیکھی جانے والی اینی میشن (Animation) آپ کو ‘آئیں اب بچت کریں’ کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتی ہے اور ذیابیطس اور کالا موتیا سے متاثر ہر شخص کو اسے استعمال کرنے کی ترغیب دیتی ہے

کالا موتیا کیا ہے؟

کالا موتیا در اصل آنکھوں کی بیماریوں کا ایک گروہ ہے جس کے نتیجہ میں بصری اعصاب (اعصاب کے فائبرز کی گٹھڑی جو آنکھوں سے حاصل کردہ معلومات دماغ تک پہنچاتی ہے) کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس کے نتیجہ میں بصارت کا نقصان اور ممکنہ طور پر نابینا پن ہو سکتا ہے۔

بصری اعصاب کا نقصان عموماً آنکھوں میں پریشر بڑھنے سے ہوتا ہے۔.

<کالا موتیا کیلئے ٹیسٹ

یہ ٹیسٹ ماہرِ چشم کی دکان پر ایک آپٹیمیٹرسٹ کرتا/کرتی ہے۔

آپ کو معمول کے مطابق کم از کم ہر دو سال بعد آنکھوں کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

الا موتیا کیلئےمختلف فوری اور بناں تکلیف ٹیسٹ کئے جا سکتے ہیں، بشمول بینائی کے ٹیسٹ اور آپ کی آنکھوں کے اندر پریشر کو ناپنا۔

اگر ٹیسٹ سے کالا موتیا واضح ہوتا ہے تو آپ کو علاج کیلئے بات چیت کی غرض سے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر (آپتھا مولوجسٹ) سے رجوح کیا جائے گا۔

کالا موتیا کا علاج

کالا موتیا کی تشخیص سے پہلے ہونے والے آنکھوں کی بینائی کے نقصان کو واپس اپنے مقام پر لانا ممکن نہیں لیکن علاج کے ذریعہ بینائی کو مزید خراب ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔

آپ کیلئے کیا علاج تجویز کیا جائے گا، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کو کس قسم کا کالا موتیا ہے۔ چند صورتیں یہ ہیں:

– آئی ڈراپس یعنی آنکھوں میں ڈالنے والی دوا کی بوندیں – ان سے آپ کی آنکھوں میں پریشر کم ہو گا

– لیزر کے ذریعہ علاج – اس ذریعہ سے آپ کی آنکھوں میں سیال بہانے والی بند نالیوں کو کھولا جاتا ہے تاکہ آنکھوں میں پیدا ہونے والی سیال میں کمی آئے

– سرجری یعنی عملِ جراحی – سیال کے بہاو میں بہتری لانے کیلئے


ممکنہ طور پر آپ کو باقاعدہ اپوائنٹمنٹس کی ضرورت پڑ سکتی ہے تا کہ آپ کی حالت پر نظر رکھی جا سکے اور یہ بھی دیکھا جا سکے کہ علاج کام کر رہا ہے یا نہیں۔

کالا موتیا کی کونسی اقسام ہیں؟

کالا موتیا کی کئی اقسام ہیں لیکن دو عام ترین اقسام میں سے ایک ہے اوپن اینگل کالا موتیا اور دوسرے کو کلوزڈ اینگل (اینگل کلوژر) کالا موتیا کہا جاتا ہے۔

اوپن اینگل کالا موتیا (جسے پرائمری اوپن گلوکوما اور کرونِک گلو کوما بھی کہا جاتا ہے) اس مرض کے تمام تر واقعیات میں سے 90 فیصد کی شرح پر ہے اور اس وقت عمل میں آتا ہے جب قرینہِ چشم کے قریب واقع ٹریبیکیولر میشورک (نرم نسیج) جس کے ذریعہ بہنے والی آنکھ کی رطوبت کا 80-90 فیصدحصہ گزرتا ہے، رکاوٹ کی وجہ سےبند ہو جاتی ہے تو پھر سیال نکاسی نہر تک نہیں پہنچ پاتا ہے۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے سیال جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے جس وجہ سے انٹراآکیولر پریشر بڑھنے لگتا ہے۔ سیال کے جمع ہونے کا عمل آہستہ آہستہ ہوتا ہے۔

– کلوزڈ اینگل گلوکوما (جسےاکیوُٹ گلوکوما یا اینگل کلوژر گلوکوما بھی کہا جاتا ہے) اس مرض کے تمام تر واقعیات میں سے 9 فیصد کی شرح پر ہے۔ یہ اس وقت عمل میں آتا ہے جب قرینہِ چشم اور آنکھ کی پتلی کے درمیان کھلا راستہ تنگ ہونے لگتا ہے۔ اس وجہ سے سیال ٹریبیکیولر میشورک اور عام نکاسی چینلز تک نہیں پہنچ پاتا ہے۔ راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے سیال جمع ہونے لگتا ہے اور انٹرا آکیولر بڑھنے لگتا ہے۔

کالا موتیا کی دیگر اقسام میں ثانوی کالا موتیا یا ترقی کرنے والا (کونجینیٹل گلوکوما) شامل ہیں اگرچہ یہ انتہائی نادر ہے۔

ذیل کے لوگوں کو کالا موتیا کا شکار ہونے کا شدید خطرہ ہے:

40 سال سے زائد عمر والے

افریقی-امریکی نسل سے تعلق رکھنے والے

خاندان کے ایسے لوگ جنہیں یہ مرض لا حق ہے یا ماضی میں ہو چکا ہے

دوُر یا قریب کی بینائی کے مسائل

لمبے عرصہ تک کورٹیکو سٹیرائڈ نام کی دوا کا استعمال

ماضی میں آنکھ کا زخم یا چوٹ

کالا موتیا عموماً آہستہ آہستہ آگے بڑھنے والی آنکھ کی بیماری ہے


اگر علامات اچانک ظاہر ہوں تو فوراًپر اپنے اے اینڈ ای سے رجوح کریں

اس بیماری کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:

نابینا پن کےچھوٹے چھوٹے دانے جو بصری میدان (پریفرل یا سائڈ ویژن) کے کونوں میں آہستہ آہستہ بڑھتے اور پھیلتے ہیں

دھندلی بینائی

روشنی کے ارد گرد نورانی سے ہالے دکھائی دینا

اندھیرے کمرا میں داخل ہوتے وقت بینائی کی موافقت کے مسائل

بار بار چشمہ تبدیل کرنے کے باوجود بھی فائدہ نہ ہونے کے مسائل

محیط (سائڈ) بصارت میں کمی

اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ کالا موتیا کے مریضوں کو کیسے بینائی میں تبدیلوں کا تجربہ ہوتا ہے:

کلوزڈ اینگل گلوکوما کی علامات یہ ہیں:

  • شدید دھندلی بینائی
  • آنکھوں اور سر میں شدید درد
  • متلی ہونا یا قے آنا
  • تیز روشنی کے ارد گرد نورانی سے ہالے دکھائی دینا 
  • بینائی کی موافقت

کالا موتیا اور ذیابیطس کے مریضوں کی رائے

صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ماہرین جو ذیابیطس کے ایسے مریضوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو یا تو کالا موتیا کا شکار ہیں یا انہیں اس کا خطرہ ہے

ان تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ کالا موتیا کی موجودگی میں کس طرح سے آنکھوں میں پریشر جمع ہوتا ہے

یہ ہیں چند ایسے آلات ذیابیطس کے ان مریضوں کے استعمال کیلئے جو جزوی یا مکمل طور پر نابینا ہیں

خون میں گلوکوز ناپنے والے آلات

پروڈیجی وائس ٹاکنگ گلوکوز مانیٹر ایک مکمل طور پر بولنے والا مانیٹر نگ سسٹم ہےجسے خصوصی طور پر نابینا لوگوں کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیات کو نیشنل بلائنڈ اسوسی ایشن اور سرٹیفائڈ ڈائبیٹس ایجوُکیٹرز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے

کنٹینیوس گلوکوز مانیٹرننگ

ڈیکس کوم G6 ایپل سِری پہلا اور تنہا ریئل ٹائم سی جی ایم ہے جسے بینائی سے محروم لوگ اپنی گلوکوز کی سطح ناپنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

انسولین کے ٹیکے

ایک بصارتی، بڑا کر کے دیکھنے والی کھڑکی کے ذریعہ بینائی سے محروم لوگوں کو صحیح مقدار میں ٹیکہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے

انسولین پینز جو ڈائل کرتے وقت کلِک کی آواز دیتے ہیں، ان کے ذریعہ سے بھی بینائی سے محروم لوگوں کو خود مختار رہنے میں مدد مل سکتی ہے

  • ایسے انسولین پمپ تیار کئے جا رہے ہیں جن سے بیپ (Beep) کی آواز نکلتی ہو اور سنائی دینے والے ٹونز (Tones) اور وائبریشنز بھی ہوں- ان سے ذیابیطس کے ان مریضوں کو مدد ملے گی جو بینائی سے محروم ہیں

یہ چند آلات ان لوگوں کے استعمال کیلئے ہیں جو جزوی یا مکمل طور پر بینائی سے محروم ہیں

انسانی آواز سے متحرک ہونے والے فون بھی ایسے لوگوں کیلئے کارآمد ہو سکتے ہیں جو بینائی سے محروم ہوں

بولنے والی ٹیکنالوجی کے استعمال سے جزوی یا مکمل طور پر بینائی سے محروم کو ملازمت برقرار رکھنے میں اور اس قسم کی ٹیکنالوجی کے مسلسل استعمال میں مدد مل سکتی ہے

بڑے الفاظ کی لکھائی سے، بینائی سے محروم لوگوں کو مدد مل سکتی ہے

ہائی سِری سے انفرادی طور پر لوگوں کو گھریلو ماحول میں مدد مل سکتی ہے

ٹاکنگ بکس یعنی بولنے ولی کتابیں جزوی یا مکمل طور پر بینائی سے محروم لوگوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں

دیگر بصری آلات جو تصاویر کو بڑا کر کے دکھا سکتے ہیں، وہ بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

یہ ‘آئیں اب بچت کریں’ نام کے پروجیکٹ ویب پیجیز اور اس میں موجود مواد ایک خودمختار ملٹی ڈیسپلینری ٹیم نے تیار کئے ہیں۔ وایاٹرس (Viatris)نے اس ویب پیج کے فروغ کیلئے بغیر کسی پابندی کے، تعلیمی وظیفہ مہیا کیا ہے لیکن مواد کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں۔