LET’S CARE NOW
ہمارے ‘آئیں اب دیکھ بھال کریں’ سے متعلق تعلیمی حصہ میں آپ کو خوش آمدید
ہمیں امید ہے کہ یہ صفحہ اور اس صفحہ میں موجود وسائل آپ کو ذیابیطس اور جنسی کمزوری سے متعلق مزید سیکھنے میں اور اس سلسلہ میں جو مدد دستیاب ہے، اس حوالہ سےآپ کی ضروریات کے مطابق معلومات مہیا کریں گے
اس ویڈیو میں پروفیسر این فلپس اور iDEAL Diabetes CIC کی شریک چیئر اس بات کا تعارف کراتے ہیں کہ ذیابیطس والے مردوں کے لیے عضو تناسل کی خرابی کی اسکریننگ کیوں بہت اہم ہے اور اس ویب پیج کے اندر موجود وسائل کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتی ہیں تاکہ ذیابیطس والے مردوں کی مدد کے لیے عضو تناسل کے بارے میں علم اور آگاہی میں اضافہ ہو۔ اس حالت کے لیے جلد ریفرل اور مدد حاصل کرنے کے لیے ان کی دیکھ بھال میں۔
یہ نیچے دیکھی جانے والی اینی میشن (Animation) آپ کو ‘آئیں اب دیکھ بھال کریں’ کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتی ہے اور ذیابیطس سے متاثر ہر شخص کو اسے استعمال کرنے کی ترغیب دیتی ہے
جنسی کمزوری والے مردوں کی رائے
صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ماہرین جو ذیابیطس کے ایسے مریضوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو یا تو مردانہ جنسی کمزوری کا شکار ہیں یا انہیں اس کا خطرہ ہے
جنسی کمزوری سے متاثر کسی مرد کا ابتدائی جائزہ کیسے لیا جاتا ہے؟
(یہ رہنمائی نائیس یعنی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس 2023 سےحاصل کردہ ہے)
:جب کوئی مرد جنسی کمزوری کا مسئلہ سامنے لے کر آتا ہے تو اس کا ابتدائی جائزہ یوں لیا جاتا ہے
اگر عضوِ تناسل کے کھڑا ہونے کےچار گھنٹوں سے زیادہ وقت تک درد رہنے کا ثبوت واضح ہوتا ہے، جو ممکنہ طور پر جنسی کمزوری کے خصوصی علاج کی وجہ سے ہو سکتا ہے، تو مریض کو ہنگامی طور پر ہسپتال میں داخل کیا جاتا ہے۔
:اس صورت میں ایک ماہرِ یورولوجی سے رجوح کیا جاتا ہے جب
وہ مرد نوجوان ہو یا پھر اسے تاریخی طور پرعضوِ تناسل کھڑا کرنے یا اسے کھڑا رکھنے میں دشواری (ممکنہ طور پر بنیادی جنسی کمزوری) ہو۔
اس کی نافچہ، خصیوں کے درمیان یا نظامِ تناسل کے صدمہ کی تاریخ ہو۔
– اس کے عوضوِ تناسل کی ساخت غیر معمولی ہو یا خصیوں کا غیر معمولی معائنہ ہوا ہو۔
– اس صورت میں ایک ماہر اینڈوکرونولوجسٹ سے رجوح کیا جاتا ہے جب
خصیوں میں پیدا ہونے والا مواد عام صورت سے کم ہو یا اس میں کوئی غیر معمولی بات ہو، ایف ایس ایچ نام کے یا ای ایچ نام کے ہارمون کی کمی ہو یا پھر پرولیکٹن کی سطح کم ہو۔hypogonadism)
خصیوں میں پیدا ہونے والے مواد کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہو،
اس صورت میں ایک کارڈیولوجسٹ سے رجوح کیا جاتا ہے یا خصوصی ماہرانہ مشورہ کیا جاتا ہےجب:
اس شخص کو (ماہرین کی رائے کے مطابق) دل کی دھڑکن بند ہونے کا اعلیٰ سطح پر یا درمیانہ درجہ کا خطرہ ہو، جہاں جنسی سرگرمی غیر محفوظ ہو یا PDE-5 inhibitor نامی دوا کا استعمال مخالف علامت ظاہر کر رہا ہو۔
اس صورت میں تمام تر جنسی سرگرمیوں سے اس وقت تک پرہیز کیا جائے جب تک کہ خصوصی جائزہ مکمل نہ ہو جائے اور یہ فیصلہ نہ ہو جائے کہ دل کی دھڑکن کے بند ہونے کا مزید جائزہ لیا جا چکا ہے یا پھر یہ کہ جنسی سرگرمی جاری رکھی جا سکتی ہے۔
کارڈیوویسکیلر یعنی دل میں خون کی رگیں بند ہونے کی بیماری کے خطرہ کے عوامل اور جنسی کمزوری کے درمیان ایک تعلق ہے۔ ایسے مرد جو جنسی کمزوری کا شکار ہوتے ہیں ان کیلئے کارڈیوویسکیلر کے خطرہ کے عوامل کی وقت کے پہلے شناخت کے نتیجہ میں طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لا کر اس خطرہ کو کم کیا جا سکتا ہے۔اس کے نتیجہ میں ایسےمردوں کی ‘زندگی کے سال’ اور ‘سالوں کی زندگی’ میں اضافہ ممکن ہے۔
اس نقشہ میں، گر اہم مارک، گائیز اینڈ سینٹ ٹامس ہاسپیٹل ٹرسٹ، یو کے
(Graham Mark, Guys and St Thomas Hospital Trust, UK)
کے جنسی کمزوری کے شکار مردوں کیلئے کارڈیوویسکیلر کے خطرہ کے جائزہ سے متعلق فیصلہ کرنے کا تاریخی کام دکھایا گیا ہے۔
یہ ‘آئیں اب دیکھ بھال کریں’ نام کے پروجیکٹ ویب پیجیز اور اس میں موجود مواد ایک خودمختار ملٹی ڈیسپلینری ٹیم نے تیار کئے ہیں۔ وایاٹرس (Viatris)نے اس ویب پیج کے فروغ کیلئے بغیر کسی پابندی کے، تعلیمی وظیفہ مہیا کیا ہے لیکن مواد کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں۔